سابق آسٹریلوی کرکٹ کپتان کینسر کے مرض میں مبتلا

ویب ڈیسک – آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آئن چیپل جلد کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ آئن چیپل نے اپنی بیماری کا انکشاف جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

آئن چیپل جو کہ 75 سال کے ہیں نے اپنی بیماری میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ 70 کو کراس کرتے ہیں تو آپ خود کو ویسے ہی کمزور محسوس کرتے ہیں لیکن مجھے امید ہے کہ میرا جسم بہت جلد کینسر کا عادی ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کینسر کے علاج سے شروع میں خود آتا تھا لیکن میں نے محسوس کیا یہ اتنا بھی برا نہیں۔ چیپل نے کہا کہ شروع میں مجھے لگا کہ میری زندگی کا خاتمہ قریب ہے لیکن یہ اختتام ایک دن سب کو دیکھنا ہے۔

آئن چیپل نے کہا کہ میں نے شروع میں اپنی بیماری کے بارے میں کسی کو نہیں بتایا تھا لیکن اب میں سب سے اس کے بارے میں بات کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں ریڈیو تھراپی کرواتا ہوں تو یہ اتنی بری نہیں جتنی میں سمجھتا تھا بس کچھ دیر نییند نہیں آتی اور مجھے اپنی جلد پر عجیت سا محسوس ہوتا ہے۔