سپاٹ فکسنگ کیس: شرجیل خان کی سزا اگست میں ختم، قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے پی سی بی کا بڑا اعلان

ویب ڈیسک – پاکستان کے جارحانہ بلے باز شرجیل خان جو کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے، ان کی سزا اس سال 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ شرجیل خان کی سزا ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلے باز کی ٹیم میں شمولیت کے حوالےسے اپنا منصوبہ بی بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ شرجیل خان کی سزا ختم ہونے کے بعد  پی سی بی کے مطابق سزا مکمل ہونے پر شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہوگا جس کے لیے کرکٹر کی طرف سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ ری ہیب مکمل ہونے پر شرجیل خان کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنےکی اجازت ہوگی اور وہ اپنی کارکردگی کی بنا پر قومی ٹیم میں بھی جگہ بنا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 2017ءمیں پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں شرجیل خان اور ان کے ساتھی خالد لطیف سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔ جس کے بعد پی سی بی ان پر 5 سال کی پابندی لگا دی تھی جو کہ شرجیل خان کی جانب سے اچھا رویہ اپنانے پر ڈھائی سال میں ختم ہو گئی۔ شرجیل خان کی پابندی اس سال 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ شرجیل خان جو کہ پاکستان کی طرف سے ایک ٹیسٹ میچ ، 25ون ڈے اور 15ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں، ایک جارح مزاج بلے باز تھے اور انہیں پاکستان کرکٹ کا مستقبل قرار دیا جا رہا تاہم وہ اپنے لاپرواہ رویے کی وجہ سے ناصرف ملک کی بدنامی کا باعث بنے بلکہ اپنا کیرئیر بھی ختم کروا بیٹھے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.