چین کی موبائل بنانے والی کمپنی OPPO نے پاکستان میں فیکٹری لگانے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک – دوست ملک چین کی موبائل بنانے والی مشہور کمپنی Oppo نے پاکستان میں اپنا ایک پروڈکشن یونٹ لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد Oppo کے موبائل پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار یہ خبر دی ہے کہ چین کی موبائل بنانے والی تیسری بڑی کمپنی اوپو نے پاکستان میں ایک بڑی سرمایہ کاری کا منصوبہ بناتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخواہ میں اپنا پروڈکشن یونٹ بنانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ اس سلسلے میں اوپو کمپنی کے سی ای او جارج لونگ نے خیبر پختونخواہ کے فنانس منسٹر تیمور جھگڑا سے ایک اہم ملاقات  بھی کی۔ جس میں انہوں نے پاکستان میں موبائل کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنےکے لئے مقامی سطح پر اوپو کا پروڈکشن یونٹ لگانے پر اظہار خیال کیا۔

اس اہم ملاقات میں پختونخواہ کے ٹیکنالوجی منسٹر بھی شامل تھے۔ اوپو کے سی ای او مسٹر جارج لونگ نے کہا کہ پاکستان میں موبائل پروڈکشن یونٹ لگانے سے نہ صرف پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی آئے گی بلکہ ساتھ ہی کم از کم 4000 سے زائد لوگوں کو روزگار بھی میسر آئے گا۔ پختونخواہ کے فنانس منسٹر تیمو سلیم جھگڑا نے اوپو کے سی ای او کی اس آفر کا خیر مقدم کیا۔  اوپو کی جانب سے موبائل یونٹ فیکٹری کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔