میں جب بھی جیل سے رہا ہونے لگتا ہوں تم مجھے پھنسوا دیتی ہو، نوازشریف نے مریم کو جھاڑ پلا دی

ویب ڈیسک ۔ ان دنوں مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز سے سخت نالاں ہیں اور انہوں نے مریم کے طرز سیاست پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے دوران انہیں جھاڑ بھی پلا دی۔ میاں صاحب نے شکوہ کیا ہے کہ جب بھی میری جیل سے رہائی کی صورت بننے لگتی ہے مریم مجھے پھنسوا دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ نوازشریف اپنی بیٹی مریم سے سخت ناراض ہیں۔ نوازشریف کا کہنا ہے کہ جب مجھے جیل سے رہائی ملنے والی ہوتی ہے مریم کوئی نہ کوئی ایسی حرکت کر دیتی ہے جس یہ معاملہ ٹل جاتا ہے۔ انہوں نے مریم نواز کو ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد ان کے جیل سے باہر آنے کا انتظام کیا جائے۔

 

ٹی وی اینکر نے یہ بھی بتایا کہ کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والی حالیہ ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات میں سابق وزیراعظم سخت نالاں دکھائی دیے۔ ملاقات کے دوران نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو اچھی خاصی جھاڑ پلائی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ جب بھی مجھے ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوتا ہے، تم مجھے پھر سے مصیبت میں پھنسوا دیتی ہو۔

یاد رہے کہ قطرکے شاہی خاندان کی جانب سے حکومت کو 3 ارب ڈالرز دینے کا اعلان کرکے شریف خاندان کو ریلیف دلوانے کی کوشش کی گئی، تاہم مریم نواز کی غیر ضروری جارح سیاست کے باعث جیل میں قید نواز شریف کو ریلیف حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔