مہوش حیات کو تمغہ امتیاز کس نے اور کیوں دیا؟ اصل کہانی سامنے آ گئی

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کو رواں سال ان کی فنی کارکردگی کی بنا پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کے بعد ایک طبقے کی جانب سے شدید احتجاج ہوا اور حکومت اور مہوش دونوں پر ہی شدید تنقید کی گئی۔ تنقید کرنے والوں کا موقف تھا کہ مہوش حیات نے ایسا کونسا کارنامہ سر انجام دیا ہے جس کی بنا پر انہیں اتنے بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

لیکن اب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے لئے انہوں نے نامزد کیا تھا۔ فواد چودھری نے کہا کہ مہوش حیات کو اتنا بڑا اعزاز دینے کی وجہ ان کی تین فلمیں تھیں جنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کیا تھا۔