نیب نے شہبازشریف خاندان پر بجلیاں گرادیں ،پورے خاندان کا حقہ پانی بند

ویب ڈیسک ۔ نیب نے شہباز شریف اور ان کے پورے خاندان پر بجلیاں گراتے ہوئے ان کی 150 سے زائد بنک اکاوٴنٹس اور جائیدادیں منجمد کر دی ہیں۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے یہ کارووائی نیب کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد کی۔

تفصیلات کے مطابق  مطابق نیب کی درخواست پر شہبازشریف اوران کے خاندان کے مختلف بینکوں میں موجود 150 اکاونٹس منجمد کر دئیے گئے  اور شہباز شریف، حمزہ شریف اور ان کے خاندان کے اکاونٹس میں موجود رقم منجمد کردی گئی ہے۔

منجمد ہونے والے بنک اکاوٴنٹس میں  میں شہبازشریف، نصرت شہباز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، مہرالنسا، رابعہ عمران، عمران علی اورعائشہ ہارون کے اکاؤنٹس شامل ہیں۔ اکاوٴنٹس منجمد ہونےکے بعد شریف خاندان کا کوئی بھی فرد ان اکاوٴنٹس سے لین دین نہیں کر سکتا۔