جج ارشد ملک کی ویڈیو اصلی قرار، فرانزک رپورٹ نے سیاسی میدان میں ہل چل مچا دی

ویب ڈیسک ۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو کی فرانزک رپورٹ آگئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو بالکل اصلی ہے اور اس میں کسی قسم کی ٹیمپرنگ نہیں کی گئی۔ فارنزک رپورٹ ن لیگ میں خوشیوں کی بہار لے آئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو جسے ن لیگ ک رہنماوٴں نے عوام کے سامنے رکھا تھا اس کی فرانزک رپورٹ آگئی ہے۔ ایف آئی کے سائبر ونگ کو موصول ہونے والی پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو بالکل اصلی ہے اور اس میں کوئی ایڈیٹنگ یا ٹیمرپنگ نہیں کی گئی۔ ویڈیو میں جج ارشد ملک کو سابق وزیراعظم نوازشریف کو دی جانے والی سزا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس میں جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو چلائی تھی جس میں جج نے انکشاف کیا تھا کہ نوازشریف کو دی جانے والی سزا ان پر دباوٴ کا نتیجہ تھا۔ تاہم جج ارشد ملک نے ویڈیو کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک بیان حلفی جمع کروا دیا تھا۔

اس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارشد ملک کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے سائیڈ لائین کر دیا تھا۔ مسلم لیگ ن ک مطالبہ ہے کہ کیوں کہ جج کی ساکھ متاثر ہو چکی ہے لہذا ان کے کئے گئے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوازشریف کو رہا کیا جائے۔

یہ کیس اب سپریم کورٹ میں چل رہا ہے اور ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو بنانے والے میاں طارق محمود کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ طارق محمود پر ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے غیر قانونی طور پر ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔