جنرل باجوہ امریکہ اپنا ڈرائیور ساتھ لے کر گئےہیں، ریحام خان کا وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر طنز

ویب ڈیسک ۔ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے ایک طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے عمران  خان کو جنرل باجوہ کا ڈرائیور قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سابق شوہر اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’باجوہ صاحب امریکہ جا رہے تھے انہوں نے سوچا ساتھ ایک ڈرائیور بھی لے جاوں‘‘

 

ریحام خان نے اس سے قبل جنرل باوجو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا عمران خان کے ساتھ امریکہ جانا سمجھ سے بالا تر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ا کہنا تھا کہ امریکی دورے پر عمران کے ساتھ فوجی قیادت کیوں جا رہی ہے؟ مارون وینبم کا کہنا ہے کہ “فوج کی مرضی کے بغیر پاکستان میں کوئی بڑا فیصلہ نافذ نہیں کیا جا سکتا۔ ” افغانستان اور دہشت گردی پر بات ایجنڈا میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی طلاق ہو گئی تھی ۔ طلاق کے بعد ریحام خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان پر کیچڑ اچھالنے میں کوئی کثر نہ چھوڑی اور ان پر کئی طرح کے ذاتی حملے کئے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر نہایت گھٹیا قسم کے الزامات بھی عائد کئے تھے۔