تلوے چاٹنا کام نہ آیا، بھارت نے افغانستان کرکٹ بورڈ کو اوقات یاد دلا دی

ویب ڈیسک ۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کو بی سی سی آئی کے تلوے چاٹنا بھی راس نہ آیا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے افغان کرکٹ بورڈ کو اوقات یاد دلاتے ہوئے بڑا مطالبہ ماننے سے صاف انکار کر دیا۔ افغانستان نے بھارتی بورڈ سے درخواست کی تھی کہ افغان کھلاڑیوں بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنے کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان دشمنی بھی بھارت کو خوش کرنے کی خاطر آگے آگے رہنے والے اور خود کو پاکستان سے بہتر قرار دینے والے افغان کرکٹ بورڈ کو بھارت نے اوقات یاد دلا دی اور افغان کرکٹرز کو بھارتی ڈومیسٹک میں کھیلنے کی اجازت سے صاف انکار کر دیا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی سے درخواست کی تھی کہ افغان پلئیرز کو بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے دی جائے تاکہ ان کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر ہو سکتے۔

اس سے قبل بھارتی بورڈ افغانستان کی ذاتی کرکٹ لیگ کے میچز بھارت میں کروانے کی افغان درخواست کو بھی رد کر چکا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے افغانستان میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے سب آگے آکر کام کیا تھا۔ کئی افغان پلئیرز آج بھی پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ میں افغانستان کی نمائندگی کرنے والے کئی افغان کھلاڑی پاکستانی پاسپورٹ پر انگلینڈ پہنچے تھے۔