ن لیگی خاتون رہنما کے گھر سے چرس برآمد، اتنی بڑی مقدار کہ چھاپہ مارنے والے بھی چکرا گئے

ویب ڈیسک ۔ مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کے گھر سے منشیات برآمد ، اے  این ایف حکام نے بہاولپور میں خاتون لیگی رہنما  فوزیہ ایوب قریشی کے گھر پر چھاپہ مار کے 5 من چرس برآمد کر  لی اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد منشیات (اے این ایف) نے گرفتار ملزمان کی جانب سے مخبری کرنے پر بہاولپور میں مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی کے گھر چھاپہ مارا جہاں ان کے گھر سے 5 من چرس برآمد ہو ئی۔ اے این ایف حکام نے فوزیہ قریشی کے بیٹے طیب ایوب اور اس کے دوست کو گرفتار کر لیا۔

طیب ایوب کے دوست کو طیب کی نشاندہی پر ہی گرفتار کیا گیا ۔  دوسرا گرفتار شخص الیکشن میں ازاد امید وار پنجاب اسمبلی اسلم رند  کا بیٹا عدیل اسلم ہے۔ اے این ایف حکام دونوں کر گرفتار کر کے لاہور منتقل کر چکی ہے۔