امریکی فوج سعودی عرب پہنچ گئی، شاہ سلمان کا بھرپور ردعمل

ریاض ۔ سعودی عرب کو خطے میں لاحق شدید خطرات کے پیش نظر امریکی فوج سعودی حکومت کی ٖحفاظت کرے گی۔ امریکی فوج کے خصوصی دستے سعودی حفاظت کے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سعودی فرمانرنواں شاہ سلمان نے امریکی فوج کو سعودی آمد پر خوش آمدید کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیجی ریاستوں کو درپیش سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے خطے کے تحفظ اور پائیدار امن کے لیے امریکی فوجیوں کی آمد اور تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کچھ عرصے قبل سعودی عرب میں 1 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم پینٹا گون نے ابھی تک اس تعداد کی سرکاری تصدیق نہیں کی۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی امریکی افواج کی سعودی عرب میں تعیناتی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت مشرق وسطی میں امن و امان کی صورتحال شدید خراب ہے۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری سرد جنگ بھی اپنے عروج پر ہے جس کے پیش نظر سعودی حکومت نے امریکی افواج کی مدد حاصل کی ہے۔