ٹی وی اینکر مدیحہ نقوی نے ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری سے شادی کر لی

ویب ڈیسک ۔ ٹی وی کی مشہور انیکر اور مارننگ شو ہوسٹ مدیحہ نقوی  اور ایم کیو ایم کے لیڈر فیصل سبزواری رشتہ ازدواجی میں منسلک ہو گئے ہیں۔ شادی کی تقریب کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں دونوں کے قریبی دوستوں اور رشے داروں نے شرکت کی۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔  یاد رہے کہ مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری دونوں ہی پہلے سے شادی شدہ ہیں۔ مدیحہ نقوی کی پہلی شادی ناکام رہی تھی اور شادی کے کچھ عرصے بعد ہی انہوں نے طلاق لے لی تھی۔