فائنل میں اوورتھرو پر انگلینڈ کو 6 رنز دینا غلطی تھی، ایمپائر دھرماسینا نے اعتراف کر لیا

ویب ڈیسک ۔ کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں ایمپائرنگ کے فرائض دینے سری لنکن ایمپائر کمار دھرماسینا نے ورلڈکپ فائنل کے آخری اوور میں ایک متنازع فیصلہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو اوورتھرو پر 6رنز دے دیئے تھے جس کے بعد انگلینڈ نے میچ برابر کرتے ہوئے سپر اوور میں میچ جیت لیا تھا۔

کمار دھرما سینا کے اس فیصلے پر بہت تنقید ہورہی ہے خود انگلینڈ کے کپتان آئین مورگن نے بھی اپنی جیت کو غلط قرار دے دیا تھا۔ اب ایمپائر دھرما سینا خود بھی اپنی اس فیصلے پر میدان میں آگئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دھرماسینا نے کہا ہے کہ اس دن میدان میں مجھ سے فیصلہ کرنے میں غلطی ہو گئی تھی مجھے انگلینڈ کو اوور تھرو پر 6رنز نہیں دینے چاہیئے تھے۔ لیکن میں اس وقت دوسرے کھلاڑی کو نہیں دیکھ سکا تھا۔

دھرما سینا نے کہا کہ ایمپائر کے پاس میدان میں ٹی وی کی سہولت موجود نہیں ہوتی مجھے اپنی غلطی کا احساس میچ کی ویڈیوز دیکھ کر ہوا۔ ے ٹی وی پر ری پلے دیکھ کر بات کرنا بہت آسان ہے لیکن میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی، آئی سی سی نے میرے فیصلے کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں  کہا ہے کہ فیصلہ مشاورت سے کیا، اس لئے افسوس نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ایمپائر کمار دھرماسینا نے ورلڈکپ فائنل کے آخری اوور میں ایک متنازع فیصلہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو اوورتھرو پر 6رنز دے دیئے تھے جس کے بعد انگلینڈ نے میچ برابر کرتے ہوئے سپر اوور میں میچ جیت لیا تھا۔