وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاوٴس میں ملاقات شروع

واشنگٹن ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاوٴس میں ملاقات شروع ہو گئی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لئے وائٹ ہاوٴس پہنچے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ دونوں سربراہان کے درمیان گرمجوشی سے مصافحہ ہوا اور مسکراہٹ کو تبادلہ بھی ہوا۔ دونوں رہنماؤں کی ون ٹوون ملاقات جاری ہے جس میں متعدد امور پر گفتگو کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ہیں۔