زندگی میں پہلا لیڈر دیکھا جس نے نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اُٹھائی: کشمیری لیڈر علی گیلانی

ویب ڈیسک – جدوجہد کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ان کے معترف ہو گئے ہیں۔ علی گیلانی کا کہنا ہے کہ میں اپنی زنگی میں پہلا لیڈ  دیکھ رہا ہوں کہ جس نے ہم نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اُٹھائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زنگی میں پہلا لیڈر دیکھ رہا ہوں کہ جس نے ہم نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اُٹھائی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے امریکا کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مسئلہ کشمیر اٹھانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

یاد رہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے وائٹ ہاوٴس کے اوول آفس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران امریکی صدر نے عمران خان کو مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنے کی آفر کروادی۔

تفصیلات کے مطابق زیراعظم عمران خان کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنما اس کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی کردار ادا کرسکوں تو مجھے خوشی ہوگی اور  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی مسئلہ کشمیر پر مدد کے لیے کہا ہے۔