عافیہ صدیقی دے دو شکیل آفریدی لے لو، عمران خان کی امریکہ کو آفر

ویب ڈیسک ۔ امریکہ کے دورے پر موجود پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے بارے میں کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے کر کے عافیہ صدیقی کو پاکستان کے حوالے کرنے پر بات ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا امریکاکےساتھ قیدیوں کےتبادلےپربات ہوسکتی ہے، شکیل آفریدی کےبدلےعافیہ صدیقی کورہاکرنےپربات ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی اطلاع دینے میں آئی ایس آئی نے کردار ادا کیا تھا تاہم امریکی اتحادی ہونے کی وجہ سے اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں پاکستان کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔

عمران خان نے کہا کہ  پاکستان، امریکا دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قریبی اتحادی رہے، ماضی میں عدم اعتمادکی فضا سےدونوں ملکوں نے نقصان اٹھایا، امریکا کےساتھ عدم اعتماد ختم کرکے روابط کی نئی ترتیب چاہتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان اوربھارت میں تنازعات کی اصل جڑمسئلہ کشمیرہے،  مسئلہ کشمیرحل ہوجائےتومہذب ہمسایوں کی طرح رہ سکتےہیں۔ ہم ، بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں۔  انہوں نے کہا کہبھارت ایٹمی ہتھیارترک کردے، ہم بھی استعمال نہیں کریں گے۔