پاکستانی کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کے ساتھ انگلینڈ کے ائیرپورٹ پر سیکیورٹی حکام کی بدتمیزی

ویب ڈیسک ۔ گوروں کے دیس انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ باوٴلر وسیم اکرم کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ہے۔ مانچسٹر ائیرپورٹ پرحکام نے شوگر کے مریض وسیم اکرم کو انسولین ساتھ رکھنے پر روک لیا۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر ایئر پورٹ پر پاکستانی سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو انسولین کولڈ کیس رکھنے پر روک لیا گیا ہے، سابق کپتان نے واقع کو شرمناک قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ برسوں سے شوگر کے مریض ہیں اور انسولین کیساتھ پوری دنیا میں سفر کرتے ہیں، مانچسٹر ائیرپورٹ پر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب لوگوں کے سامنے انسولین کولڈ کیس سے نکال کر پلاسٹک بیگ میں ڈال دی گئی۔

وسیم اکرم نے شکوہ کیا کہ مجھ سے ائیرپورٹ عملے نے شدید بدسلوکی کی۔ مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے میں کوئی غیر ممنوعہ چیز لے کر جا رہا ہوں۔