آرمی چیف جنرل باوجوہ کا پینٹاگون میں شاندار استقبال ، 21 توپوں کی سلامی

ویب ڈیسک ۔ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ امریکہ کے دورے پر گئے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی فوج کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ پینٹاگون میں جنرل باوجوہ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ امریکی فوج کی جانب سے جنرل باجوہ کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

 

جنرل باجوہ نے اپنے دورہ پینٹاگون کے دوران امریکی فوجی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن اور امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء سے سمیت کئی اہم امور پر امریکی فوجی حکام سے تبادلہ خیال کیا۔