قومی کرکٹر امام الحق کے کارنامے،ایک ہی وقت میں 8لڑکیوں سے چکر،فحش پیغامات و تصاویر بھیجتے رہے

ویب ڈیسک ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز اور کرکٹ لیجنڈ انضمام الحق کے بھانجے امام الحق کا کیرئیر داوٴ پر لگ گیا ہے۔ امام الحق مبینہ طور پر غیر اخلاقی سر گرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ امام پر ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ وہ اُن سمیت ایک ہی وقت میں 7 سے 8لڑکیوں کر چکر دے رہے تھے۔

مذکورہ خاتون نے امام الحق کے ساتھ کی گئی وٹس ایپ چیٹ کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شئیر کر دیئے جس میں امام الحق اور اس خاتون کے درمیان فحش گفتگو دیکھی جا سکتی ہے۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ امام الحق اپنی شہرت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکیوں کی عزت سے کھیل رہے ہیں۔

 

اسکرین شاٹس میں اوپنر کی جو مبینہ گفتگو سامنے آئی اس میں ایک لڑکی کو ’’بے بی‘‘ کہہ کر پکارا اور اپنے بارے میں معلومات دی ہیں،وہ ایک اور لڑکی سے الجھتے ہوئے اس سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کرتے رہے، انھوں نے لکھاکہ میں آپ سے شادی نہیں کرسکتا لیکن محبت کرتا ہوں،ایک لڑکی سے تکرار کے بعدکہا کہ ’’بے بی‘‘ سوری، آئی لو یو۔

امام الحق کی جانب سے تا حال اس پر کوئی رد عمل نہیں آیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ امام سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں ، ہم اس سارے معاملے کو دیکھ رہے ہیں اگر امام قصور ٹھہرے تو انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔