روسی باکسر دوران فائٹ سر پر مُکا لگنے سے ہلاک

ویب ڈیسک ۔ امریکہ میں ایک باکسنگ مقابلے کے دوران روس کے ایک باکسر  میکسم داداشیو فائٹ کے دوران سر پر مکا لگنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔ روسی باکسر اپنے مخالف  باکسر سبریل میتیاس کے خلاف لائٹر ویٹ فائٹ لڑ رہے تھے کہ سبریل کا مکا داداشیو کے سر پر لگا جو ان کی موت کو باعث بن گیا۔

تفصیلات کے روس کے معروف باکسر میکسم داداشیو حریف باکسر سبریل میتیاس کے خلاف لائٹر ویٹ فائٹ کے دوران سر پر مکا لگنے سے شدید  زخمی ہوگئے۔ ان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دماغ سے خون آنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔میکسم داداشیو  فائٹ کے 11ویں راوٴنڈ میں شدید زخمی ہو گئے تب ہی ان کے ٹرینز نے زبردستی فائٹ رکوا دی۔ دادا شیو کی عمر صرف 28سال تھی۔

دوسری جانب سے روسی باکسنگ فیڈریشن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران فائٹ باکسنگ اصولوں کی شدید خلاف ورزی کی گئی جن کے باعث داداشیو کی موت ہو گئی۔ فیڈریشن نے فائٹ کے دوران باکسر کی ہلاکت کی ہر سطح پر تحقیقات کرائی جائے گی ہم واقعے سے متعلق سچ جاننا چاہتے ہیں۔