عمران خان کے نام ایک اعزاز، ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ ہو گئی

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی شہرت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عمران خان جو کہ پہلے پاکستان کے مقبول ترین سیاسی رہنما تھے اب ان کا شمار دنیا کے مقبول ترین سیاستدانوں میں ہونے لگا ہے۔ اس کی تازہ مثال سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کو فالو کرنے والوں کی تعداد میں ماہانہ 10 لاکھ افراد کا اضافہ ہے۔

عمران خان کو ٹویٹر پر فالو کرنے والوں کی تعداد اب ایک کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ عمران خان پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جنہیں اتنی بڑی تعداد میں فالو کیا جاتا ہے۔ چار ماہ قبل عمران خان کے فالوورز کی تعداد 9.6 ملین تھی جو صرف چار مہینوں میں ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ جس کے بعد عمران خان دنیا بھر میں سب سے فالو کئے جانے والے سیاستدانوں میں 8ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹویٹر پر فالوورز کے لحاظ سے امریکی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کا نمبر پہلا ہے جبکہ بھارتی صدر نریندر مودی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔ امریکی صدر کو 6  کروڑ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں۔