
پاکستان نے بلایا تو ضرور جائیں گے: افغان طالبان
ویب ڈیسک ۔ قطر کے شہر دوحا میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کے لئے اگر انہیں پاکستان بلایا گیا تو وہ ضرور جائیں گے اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر ہمیں حکومت پاکستان کی جانب سے دورے کی دعوت دی جاتی ہے تو ہم وہاں ضرور جائیں گے۔ پاکستان ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے ہمیں پاکستان جانے ہر کو اعتراض نہیں ہے۔
یاد رہے کہ افغان طالبان کی قیادت دوحہ میں جاری امن مذاکرات میں شرکت کے لئے موجود ہے۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں جاری کئی دہائیوں پر محیط جنگ کو ختم کرنے کے لئے ثالث کے کردار کی پیش کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ افغان طالبان کے ایک وفد نے بھوربن میں ایک کانفرنس میں شرکت بھی کی تھی۔
جبکہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے حالیہ دورے میں کہا تھا کہ پاکستان واپس جاکر طالبان سے ملیں گے اور انہیں افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کریں گے۔