محمد عامر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کے مایہ ناز بائیں ہاتھ سے باوٴلنگ کروانے والے باوٴلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ محمد عامر نے اپنے کیرئیر میں انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 36 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں 119 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق  محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم وہ پاکستان کے لیے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔عامر کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا ۔ اب میں صرف مختصر کرکٹ کو ترجیح دے رہا ہوں۔  آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 میں شرکت کے لیے اپنی فارم اور فٹنس برقرارکھنے کی کوشش کروں گا۔

یاد رہے کہ  محمد عامر نے جولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 119 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا تھا۔