فاسٹ باوٴلر حسن علی بھی بھارت کے داماد بننے کو تیار، جلد بھارتی دلہنیا کو پاکستان لے آئیں گے

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کے فاسٹ باوٴلر حسن بھی ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارتی لڑکی کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔ بھارتی صحافی نونیت مندھرا نے دعویٰ کیا ہے کہ حسن علی بہت جلد بھارتی ریاست ہریانہ کی ایک لڑکی کے ساتھ رشتہ ازدواجی میں منسلک ہونے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے ہیرو اور جنریٹر کے نام سے مشہور پاکستانی فاسٹ باوٴلر بھی بھارت کا داماد بننے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ حسن علی بھارتی ریاست ہریانہ کی ایک لڑکی شمیعہ آرزو کی زلفوں کے اسیر ہو چکے ہیں اور دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔ بھارت کے نامور صحافی نونیت مندھرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پیسر حسن علی 20 اگست کو بھارتی لڑکی شمیعہ آرزو کے ساتھ شادی کرنےو الے ہیں۔

صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ شمعیہ بھارتی ریاست ہریانہ کی رہنے والی ہیں اور انٹرینشنل ائیرلائنز ایمریٹس میں ایک انجنیئیر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ اس سے قبل شعیب ملک، محسن حسن خان اور لیجنڈ بیٹسمین ظہیر عباس بھی بھارتی خواتین سے شادی کر چکے ہیں۔ شیعب ملک بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔