پٹرول بم تیار، یکم اگست سے 8روپے 90 پیسے اضافے کی سمری تیار

اسلام آباد ۔ آئل اینڈ گیس ریگولیشن اتھارٹی (اوگرا) نے یکم سے اگست ملک بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرنے کی سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔ اوگرا کی سمری کے مطابق یکم اگست سے پٹرولیم مصوناعت کی قیمتوں میں 8 روپے 90پیسے تک کا ریکارڈ اضافہ کرنے کی سمری بھجوا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ملک بھر میں پٹرولیم کی مصنوعات میں اضافے کی سمری حکومت کی بھجوا دی گئی ہے۔ سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 5 روپے 15پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 65 پیسے فی لٹر اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ملک میں اس وقت پٹرول 113روپے 80 پیسے فی لٹر بک رہا ہے جو کہ اضافے کے بعد 119 روپے فی لٹر ہو جائے گا۔

جبکہ اوگرا نے  مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔  اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے، حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کرے گی۔۔سمری کی منظوری کے بعد یکم اگست سے قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔