سابق کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے نے معروف اسٹیج اداکارہ ثوبیہ خان سے شادی کرلی

ویب ڈیسک ۔ ماضی کے نامور کرکٹر اور لیجند لیگ سپنر باوٴلر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر  اور سٹیج کی معروف اداکارہ و ڈانسر ثوبیہ خان رشتہ ازدواجی میں منسلک ہو گئے ہیں۔ دونوں کے درمیان دوستی محبت سے شادی تک کی منزل تک پہنچ گئی۔ عثمان قادر اور ثوبیہ خان کے درمیان نکاح پہلے سے ہو چکا تھا تاہم رخصتی اب لاہور میں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر اور سٹیج ڈانسر و اداکارہ ثوبیہ خان نے لاہور میں شادی کر لی ہے۔ دونوں کا نکاح کچھ عرصہ پہلے ہی ہو چکا تھا تاہم رخصتی اب عمل میں آئی ہے۔ دونوں کی شادی میں سٹیج اور ٹی وی کی اداکاروٴں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ثوبیہ خان نے اس موقع پر کہا کہ عثمان کے ساتھ پہلے دوستی تھی جو جلد محبت میں بدل گئی جس کے بعد ہم نے شادی کا فیصلہ کیا۔ ثوبیہ نے کہا کہ میں شوبز کو نہیں چھوڑوں گی تاہم سٹیج پر اب پرفارم نہیں کروں گی۔ اس موقع پر عثمان قادر اور ان کے اہل خانہ بھی نہایت خوش دکھائی دیئے۔

 

عثمان قادر جو کہ پاکستان کرکٹ میں نمائندگی نہ مل سکے کے بعد اب آسٹریلیا میں قسمت آزما رہے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کی ریاست ویسٹرن آسٹریلیا کی نمائندگی کر تے ہیں۔