آئی ایس آئی چیف پرحاصل بزنجو کا الزام، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بڑا بیان جاری کر دیا

ویب ڈیسک ۔ چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار برائے چئیرمین سینیٹ میر حاصل بزنجو نےناکامی کا الزام آئی ایس آئی چیف جنرل فیض پر لگا دیا تھا۔ حاصل بزنجو کے بیان کے بعد ملک میں ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔ حاصل بزنجو کے بیان کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بڑا بیان دیتے ہوئے اس الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ  سینیٹر میر حاصل بزنجو کا بیان انتہائی افسوس ناک اور بے بنیاد ہے، بیان ایک قومی ادارے کے سربراہ کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بدنام کرنا جمہوریت کی خدمت نہیں، ذاتی سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بے توقیر کرنا بھی افسوس ناک ہے۔

یاد رہے کہ  کہ گزشتہ روز سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کے 64 ارکان میں سے صرف 50 ارکان نے تحریک کی حمایت میں ووٹ دیا۔