ایشیا الیون بمقابلہ ورلڈ الیون، بابر اعظم اور ویرات کوہلی ایک ہی ٹیم میں شامل

ویب ڈیسک ۔ جدید کرکٹ کے دو بہترین بلےباز پاکستان کے بابر اعظم اور بھارت کے ویرات کوہلی بہت جلد شائقین کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ بنگلہ دیش میں ہونے والی ایشیا الیون بمقابلہ ورلڈ الیون میں دونوں بلے باز ایشیا الیون کی نمائندگی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اگلے سال   20 اور 21 مارچ کو بنگلہ دیش میں ایشیا الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز کی ایک سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ ایشیا الیون میں پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم اور بھارتی لیجنڈ ویرات کوہلی ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کوہلی اور بابر کے علاوہ سنچری ماسٹر روہت شرما ، محمد عامر، ہردیک پابنڈیا، شکیب الحسن، تمیم اقبال، افغان باوٴلر راشد خان اور شیکھر دھون بھی ایشیا الیون کے لئے کھیلیں گے۔

ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچ بنگلہ دیش میں کھیلیے جائیں گے ۔ ایشیا الیون اور ورلڈ الیون پہلی کسی ٹی ٹونٹی مقابلے میں آمنے سامنے آئیں گے۔ حیران کن طور پر کوئی بھی سری لنکن کھلاڑی ایشیا الیون کی نمائندگی نہیں کر ریا۔

دوسری جانب ورلڈ الیون میں ڈیوڈ وارنز، اے بی ڈویلئیرز، ای این مورگن، کرس گیل اور مچل سٹارک جیسے ناموں کی خدمات حاصل ہوں گی۔