بھارتی باکسر کی پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو بندوقیں دکھا کر تڑیاں

ویب ڈیسک ۔ بھارت کے ایک اور باکسر نیرج گویات نے برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان کو ایک انتہائی بھونڈے انداز میں مقابلے کے لئے چیلنج کر دیا ہے۔ بھارتی باکسر نے اپنے سامنے مختلف اقسام کی بندوقیں رکھ کر عامر خان کو مقابلے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمہارے ساتھ مقابلے کے لئے تیار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت کے ایک باکسر نیرج گویات نے ایک اپنی تصویر ٹویٹ کی جس میں وہ ٹورنٹو کینیڈا میں اپنے سامنے مختلف اقسام کی بندوقیں اور پستولیں رکھ کر عامر خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میں اب فٹ ہو چکا ہوں اور عامر خان کو باکسنگ رنگ میں ہرانے کے لئے تیار ہوں۔ نیرج نے اپنے ٹویٹ میں عامر خان اور ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کو ٹیگ بھی کر دیا۔

 

نیرج کے چیلنج کے جواب میں ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان نے کہا کہ مجھے ہرانے کے لئے تمہیں ان بندوقوں سے بھی زیادہ چیزوں کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ نیرج اور عامر خان کے درمیان ایک مقابلہ ہونا تھا جو کہ نیرج کے ایکسیڈنٹ کے بعد منسوخ کر دیا تھا۔

 

نیرج گویات کے اس انداز میں عامر خان کو چیلنج نے سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد کو ناراض کر دیا ہے۔ صارفین کے خیال میں بندوقیں دکھا کر فائٹ نہیں جیتی جا سکتی ۔ نیرج اگر عامر خان سے مقابلے کے لئے تیار ہیں تو انہیں چیلنج کرنے کا کوئی اور راستہ اختیار کرنا چاہئے تھا۔