ازدواجی زندگی پر شرمناک الزامات، عمران خان نے نجم سیٹھی کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

ویب ڈیسک ۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں ٹی وی پر بیٹھ کر غلط خبریں دینے پر معروف صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی کو 10ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔ عمران خان نے نجم سیٹھی کو نوٹس  اپنے وکیل بابر اعوان کے ساتھ مشاورت کے بعد بھجوایا۔

عمران خان کے وکیل کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ جعلی خبروں پر کسی بھی طرح کی نرمی نہیں برتی جاسکتی، نجم سیٹھی کا وزیراعظم عمران خان کی عائلی زندگی کے بارے میں دعویٰ شرمناک ہے، اینکر پرسن نے ٹی وی پر بیٹھ کر قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیریں۔