گلوبل ٹی 20: کرس گیل نے شاداب خان کی درگت بنا دی، ایک ہی اور 32 رنز مار دیئے

ویب ڈیسک ۔ کینیڈا میں کھیلی جا رہی گلوبل ٹی 20 ایونٹ میں ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے پاکستان کے سٹار سپنر شاداب خان کی درگت بنا دی۔ کرس گیل نے شاداب خان کے ایک ہی اوور میں 32 رنز مارے۔

شاداب خان کرس گیل سے پٹائی کے بعد بے بسی کی صورت بنے رہے۔ کرس گیل کی جانب سے شاداب کے ایک اور میں چار چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔