اگر ہم مارے گئے تو تمام مسلمان اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں گے، کشمیر میں بھارتی فوج کا آپریشن، علی گیلانی کی درد بھری اپیل

ویب ڈیسک ۔ سنئیر ترین کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ممکنہ طور پر ایک بڑے فوجی آپریشن پر خدشات کا اظہار کرتے  ہوئے مسلم امة سے مدد کی اپیل کر ڈالی ہے۔ علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا قتل و غارت شروع کرنے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر حریت رہنما سید علی گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا میں بسنے والے تمام مسلمانوں سے مدد کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم مارے گئے تو تم سب لوگ اللہ کے سامنے جواب دہ ہو گے۔ علی گیلانی نے  مزید کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا قتل و غارت شروع کرنے والا ہے۔

 

یاد رہے کہ بھارت سرکار نے گزشتہ ہفتے 25000 تازہ دم فوجی دستے مقبوضہ کشمیر میں تعینات کر دیئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارت کشمیر میں ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کرنے جا رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھی شدید گولہ باری کی جا رہی ہے۔