اسلام آباد کی سڑکوں پر ‘مہا بھارت’ کے بینرز لگ گئے، انتظامیہ سوئی رہ گئی

ویب ڈیسک ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نا معلوم افراد نے رات ورات سڑکوں پر پاکستان مخالف اور بھارت کے حق میں بینرز آویزاں کر دیئے ہیں۔ بینرز پر جلی حروف میں ’’ مہابھارت کی جانب سے ایک قدم‘‘ لکھا ہے۔ اسلام آباد کی انتظامیہ نے واقع سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ تاہم مقامی افراد پاکستان مخالف بینرز پر شدید غم و غصے میں دکھائی دے رہے ہیں۔