ویب ڈیسک ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک جوشیلی تقریر کی اور کہا کہ مودی نے ہماری شہہ رگ پر ہاتھ رکھا ہے ہمیں وہ ہاتھ کاٹ دینا چاہیئے۔ شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اس ایوان سے پوچھتا ہوں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟ ایسا کیا ہے جو ہم نے نہیں کیا؟ کیا میں ہندوستان پر حملہ کر دوں؟