بھارت کی سابق وزیرخارجہ سشما سوراج انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک ۔ بھارت کی سابق وزیرخارجہ اور نریندر مودی کی قریبی ساتھی سشما سوراج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ سشما سوراج کی عمر 67 تھی اور انہیں آج دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل کروایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی سابق وزیرخارجہ سشما سوراج کو آج دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تاہم وہ دوران علاج ہی چل بسیں۔ سشما سوراج 1952کا بھارتی شہر انبالہ میں پیدا ہوئی تھیں۔

سشما سوراج نے نریندر مودی کی پچھلی حکومت میں پانچ سال تک بھارت کی وزارت خارجہ کی ذمہ داری سنبھالے رکھی تھی۔