مکی آرتھر کی چھٹی، قومی ٹیم کے کوچ کیلئے مصباح الحق کا نام سامنے آگیا

ویب ڈیسک ۔ آج پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت پورے کوچنگ سٹاف کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا۔ مکی آرتھر کی رخصتی کے بعد پاکستان ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق قومی ٹیم کے اگلے کوچ کے لئے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ٹک ٹک بلے باز مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ یا بیٹنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ مصباح الحق کی تقرری کا امکان قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی فراغت کے بعد سامنے آیا ہے۔ آج پی سی بی نے مکی آرتھر کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، باوٴلنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کو بھی فارغ کر دیا تھا۔

پی سی بی نے ٹیم میں جھاڑو پھیر دیا، مکی آرتھر اور اظہر محمود سمیت پورا کوچنگ سٹاف فارغ

باوٴلنگ کوچ کے لئے سابق فاسٹ باوٴلر محمد اکرم کا نام لیا جا رہا ہے۔ محمد اکرم اس سے قبل بھی قومی ٹیم کے ساتھ باوٴلنگ کوچ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ پی سی بی کوچنگ سٹاف کے لئے اخبار میں اشتہار دے کر باقاعدہ تقرری کرے گا۔