اسلام آباد ۔ مریم نواز کی گرفتاری پر چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بپھر گئے ،عمران خان کو بے غیرت قرار دے دیا۔ آج نیب لاہور نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے بار سے گرفتار کر لیا۔

نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کی صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے۔

آج نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو دیئے گئے سوالنامے سمیت طلب کی تھا۔ لیکن مریم نواز نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا جس پر نیب ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔

مریم نواز آج صبح اپنے والد نوازشریف کو ملنے کیلئے کوٹ لکپھت جیل آئی تھیں، جیسے ہی وہ ملاقات کر کے جیل سے باہر نکلیں انھیں نیب ٹیم نے حراست میں لے لیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل نیب نے مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں طلب کیا تھا۔ مریم نواز کے اکاوٴنٹس میں480 ملین ڈالر کی خطیر رقم ٹرانسفر ہوئی تھی جس کا مریم نواز کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ مریم نواز چودھری شوگرملز کے 1 کروڑ سے زائد شئیرز کی مالکہ ہیں۔