محمد حفیظ اور شعیب ملک کا کیرئیر تمام، پی سی بی نے سنٹریل کنٹریکٹ ختم کر دیا

لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنئیر کھلاڑیوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کے انٹرنیشنل کیرئیر پر فل سٹاپ لگا دیا ہے۔ نئے سیزن کے لئے جاری کئے جانے والے سنٹریل کنٹریلٹ میں حفیظ اور شعیب کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20-2019 کے کرکٹ سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے کنٹریکٹ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو شامل  نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کٹیگری میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، بابراعظم اوریاسرشاہ شامل ہیں۔

جبکہ  بی کٹیگری میں اسد شفیق، اظہرعلی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اوروہاب ریاض  جبکہ کٹیگری سی میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اورعثمان شنواری شامل کئے گئے۔