جنوبی افریقی بلےباز ہاشم آملہ اچانک کرکٹ سے ریٹائر، دنیائے کرکٹ پر سکتہ

ویب ڈیسک ۔ جنوبی افریقہ کے عظیم بلے باز ہاشم آملہ نے اچانک کرکٹ کو خیرباد کہتے ہوئے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ہاشم آملہ کے اچانک کرکٹ چھوڑ جانے پر کرکٹ شائقین حیران ہو گئے اور ان میں افسردگی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔

ہاشم آملہ نے 15 سال  تک جنوبی افریقی ٹیم کی نمائندگی کی  انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 124 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 9282 رنز بنائے۔ جس میں ان کی ایوریج 46.64 کے رہی اور 28 سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں بنائیں۔ ٹیسٹ میں چند عرصے کے دوران بیٹسمین کی کارکردگی میں تسلسل نہیں دیکھنے میں آ رہا تھا۔

ہاشم آملہ نے  ون ڈے میچز میں  27 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 8113 رنز بنائے۔