ویب ڈیسک ۔ کبوتر کے بعد پاکستانی غبارے نے بھارتی انٹیلی جینس ایجنسیوں کی دوڑیں لگوا دیں۔ پاکستان کی جانب سے ایک غبارہ بھارتی پنجاب میں داخل ہوا تو لوگوں نے اسے جاسوس غبارہ قرار دے دیا۔ اس سے قبل پاکستانی حدود ایک ’جاسوس‘ کبوتر بھی بھارتی حدود میں داخل ہوا تو بھارتی ایجنسیوں اور میڈیا نے اسے ایک جاسوس کبوتر قرار دیتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔ غبارے پر بھارتی میڈیا کی رپورٹ دیکھیں اور خوب ہنسیں۔۔۔