شادی کی تقریب میں دھماکہ، 63 افراد جاں بحق، 182 زخمی

ویب ڈیسک۔ پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک شادی کی تقریب میں ہوئے بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 63 افراد جاں بحق جبکہ 182سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ ایک خودکش حملے کے نتیجے میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کابل میں ایک شادی کی تقریب اس وقت آگ و خون میں نہا گئی جب ایک خودکش حملہ آور نے خود کو سٹیج کے قریب آکر دھماکے سے اڑا لیا۔ حملے کے وقت شادی کی تقریب میں 1000 کے قریب افراد شامل تھے اور ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ خودکش حملے میں اب تک 63 افراد جاں بحق جبکہ 182سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

افغان حکام کے مطابق طالبان کی جانب سے خودکش حملے کی مذمت کی گئی ہے جب کہ ابھی تک کسی دوسرے گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔