جج ویڈیو سکینڈل سےمیرا کوئی لینا دینا نہیں، شہباز شریف نے ملبہ مریم نواز پر ڈال دیا

ویب ڈیسک ۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو سکینڈل کے بارے میں ایف آئی اے کی رپورٹ میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز آمنے سامنے آگئے ہیں۔، شہباز شریف نے ویڈیو کا سارا ملبہ مریم نواز پر ڈال دیا ہے جبکہ مریم نواز نے اپنا ملبہ ناصر بٹ پر ڈال دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے جج ویڈیو سکینڈل پر عبوری انکوائری رپورٹ تیار کر لی۔ شہباز شریف نے دوران تفتیش سارا معاملہ مریم نواز جبکہ مریم نواز نے سارا معاملہ ناصر بٹ پر ڈال دیا۔ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرا جج ویڈیو سکینڈل سے کوئی لینا دینا نہیں آپ مریم سے پوچھیں۔ جبکہ مریم نواز نے بتایا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو ناصر بٹ نے بنائی، میں نے صرف ویڈیو کو بنیاد بنا کر پریس کانفرنس کی، ویڈیو جاری کرنے سے پہلے بیرون ملک سے فرانزک آڈٹ کرایا۔

یاد رہے کہ  عدالت عظمیٰ نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے سے انکوائری رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم کی روشنی نے ایف آئی اے نے ویڈیو اسکینڈل پرابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔