جنرل قمر جاوید باجودہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع

اسلام آباد ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے۔ ملازمت میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوٴس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملکی اور خطے کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی مدت ملازمت میں تین سالہ توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی پہلی مدت میں 29 نومبر 2016ء کو پاک فوج کی کمان سنبھالی تھی۔