پاک فوج کا بھرپور جواب، بھارتی فوج کے افسر سمیت 6 فوجی ہلاک

ویب ڈیسک ۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی بنکروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی افسر سمیت 6 فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ کئی زخمی بھی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرو ل کے تتہ پانی سیکٹر کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔

پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے بنکروں کو نشانہ بنایا اور 2بنکروں کو مکمل تباہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کا ایک افسر اور 6فوجی ہلاک ہو گئے۔