کرکٹر حسن علی بھارتی دوشیزہ کے ہاتھوں دل کی بازی ہار گئے، دبئی میں نکاح کی تصاویر وائرل

ویب ڈیسک۔ پاکستانی فاسٹ باوٴلر حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ہاتھوں دل کی بازی ہار گئے۔ دونوں نے دبئی میں نکاح کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر حسن علی اور سامعہ کے نکاح کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں ۔ نکاح کی تقریب دبئی میں سر انجام پائی جس میں دونوں کے خاندانوں نے شرکت کی۔ نکاح کے بعد رخصتی اس سال اکتوبر میں ہو گی۔