فواد چودھری کی لاٹری نکل آئی، وزیراعظم نے بڑا عہدہ نواز دیا

ویب ڈیسک ۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے ستارے ایک بار پھر چمکنے لگے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کو ایک بڑا عہدہ نوازتے ہوئے اپنا ذاتی ترجمان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کو اضافی عہدہ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا ترجمان مقررکیا جائے گا، فواد چودھری بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ ان کے نئے عہدے کا نوٹیفیکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ فواد چودھری تحریک انصاف حکومت کے پہلے وزیر برائے اطلاعات و نشریات بھی رہے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے چند ماہ قبل انہیں اس عہدے سے ہٹا کر اطلاعات و نشریات کی ذمہ داری ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو سونپ دی تھی۔