ہزاروں مسلمانوں کے قاتل دہشتگرد مودی کو عرب امارات کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا

ویب ڈیسک ۔ ایسے وقت میں جب کشمیر میں بھارتی فوج اور مودی حکومت کی جانب سے ایک بڑی نسل کشی کا خطرہ ہے اور 20 دنوں سے اپنے گھروں میں محصور کشمیری دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے مدد کے لئے دیکھ رہے تھے اس وقت متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گجرات کے قصائی اور ہزاروں مسلمانوں کے قاتل عالمی دہشتگرد نریندر مودی کو عرب امارات کے سب سے بڑے سول ایوارڈ ‘زاید میڈل‘ سے نواز دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زایدنے آج بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو سویلین ایوارڈ ’ زاید میڈل‘ پہنایا۔  یہ ایوارڈ متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام سے منسوب ہے۔مودی سے قبل یہ میڈیل  برطانیہ کے ملکہ ایلزبتھ ، روسی صدر پوتن اور چین کے صدر سمیت کئی عالمی رہنماؤں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر کی حیثیت ختم کئے جانے کے 20روز بعد بھی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو جاری ہے اور دنیا بھر کی انسانی تنظیمیں مودی حکومت کے اقدامات پر شور مچا رہی ہیں۔ ایسے میں مودی عرب امارات کے سرکاری دورے ہر ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے بھی ہوئے۔