پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، امریکہ نے خبردار کر دیا

ویب ڈیسک ۔ کشمیر پر بگڑتی ہوئی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث دو ایٹمی ہمسائے اس وقت آمنے سامنے ہیں۔ امریکی تھنک ٹینکس نے خبردار کیا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا موجب بن سکتی ہے۔ جو خطے اور انسانیت کے لئے تباہ کن ثابت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے خطے میں اٹھائے گئے غیر معمولی اشتعال انگیز اقدامات پاکستان اور بھارت کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد بھارت نے وہاں کئی روز سے کرفیو لگا رکھا ہے اور ساتھ ہی بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی جاری اشتعال انگیزی پاکستان کو جوابی حملے پر مجبور کر سکتی ہے۔

امریکی تھنک ٹینک اسٹارٹ فور نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں رہا یہ ایک متنازع علاقہ ہے جو دو جوہری ہمسایوں کے درمیان جنگ کی چنگاری ثابت ہو گا اور اگر ایسا ہوا تو یہ دوسری جنگ عظیم کی ایٹمی جنگ سے زیادہ تباہ کن ہوگا۔