مودی نے غرور میں تاریخی غلطی کر دی، بھارت نے جو کرنا تھا کر لیا اب پاکستان کی باری ہے، عمران خان کا اعلان

ویب ڈیسک ۔ وزیراعظم عمران خان نے آج مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر قوم سے خطاب کیا اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے غرور میں آکر ایک تاریخی غلطی کر لی ہے اب کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جو کرنا تھا کر لیا اب جو کرنا ہو گا پاکستان کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزراعظم عمران خان نے آج قوم سے اہم خطاب کیا اپنے خطاب میں انہوں نےکہا کہ میرے پاکستانیوں آج میں صرف کشمیر پر بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود کشمیر کا سفیر کہا ہے اور میں اپنی قوم اور کشمیر کے لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں، جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا، پوری دنیا میں ان کا کیس لڑوں گا۔  عمران خان نے کہا کہ قائداعظم بہت پہلے ہندوٴں کی ذہنیت کو سمجھ گئے تھے اگر پاکستان نہ بنتا تو آج ہمارا حال بھی کشمیریوں جیسا ہوتا۔

اپنے خطابق میں وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ  دنیا کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور کشمیریوں ساتھ دے یا نہ دے پر ہم آخری حد تک جائیں گے جبکہ ایٹمی جنگ ہوئی تو اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات تھیں کہ بھارت پاکستان پر پلوامہ جیسے حملے کو بنیاد بنا کر حملہ کرنے چاہتا تھا مگر ہم نے پوری دنیا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ قوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نے نہیں افواج پاکستان مکمل تیار ہیں۔

آخر میں وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر مسلم ممالک کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلم ممالک اس وقت ہمارے ساتھ نہیں وہ بہت جلد ہمارے ساتھ ہوں گے۔ چیچنا میں جب جنگ ہوئی اس وقت بھی مسلم ممالک خاموش تھے لیکن میڈیا میں خبریں آنے کے بعد مسلم ممالک بھی آگے آئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہر حد تک جاوٴں گا۔