سابق کرکٹر یونس خان کی والدہ انتقال کر گئیں

کراچی ۔ پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور لیجنڈ بیٹسمین یونس خان کی والدہ رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں۔ ان کا انتقال کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی اینکر اور سپورٹس رپورٹر سید یحیٰ حسینی نے اپنے ٹویٹر اکاوٴنٹ سے خبر بریک کی کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئیں ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی والدہ کا کراچی میں انتقال ہوگیا۔اللہ تعالی ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،آمین

یونس خان کی والدہ کچھ عرصہ سے بیمار تھیں اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔